مقبول خبریں
اسمبلی کے اراکین کی تنخواہوں میں کتنا اضافہ ہوا؟
پنجاب اسمبلی نے اراکین اسمبلی، وزراء، اسپیکر، ڈپٹی اسپیکر، پارلیمانی سیکرٹریز سمیت افسران کی تنخواہوں میں بڑے اضافے کی منظوری مل گئی۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی کا 19 واں اجلاس اسپیکر ملک محمد احمد خان کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں اراکین اسمبلی، وزراء، اسپیکر، ڈپٹی اسپیکر سمیت پارلیمانی سیکرٹریز کی تنخواہوں میں 425 فیصد تک اضافہ کر دیا گیا۔
پارلیمانی امور کے وزیر مجتبیٰ شجاع الرحمان نے اراکین اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافے کا بل پیش کیا جس پر اپوزیشن لیڈر ملک احمد خان بھچر نے ایوان میں اکثریتی ووٹ سے بل کی منظوری سے قبل کچھ برائے نام اعتراضات اٹھائے۔
مزید پڑھیں:وفاقی وزراء، اراکین اسمبلی کی تنخواہ کتنی ہیں؟ تفصیلات سامنے آگئیں
اراکین پنجاب اسمبلی کی تنخواہ 76 ہزار سے بڑھا کر 4 لاکھ کر دی گئی، اب صوبائی وزراء کی تنخواہ 1 لاکھ سے بڑھا کر 9 لاکھ 60 ہزار کر دی گئی، اب سپیکر پنجاب اسمبلی کی تنخواہ 1 لاکھ 25 ہزار سے بڑھا کر 9 لاکھ 50 ہزار کر دی گئی۔
ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی کی تنخواہ 1 لاکھ 20 ہزار سے بڑھا کر 7 لاکھ 75 ہزار کردی گئی، پارلیمانی سیکرٹریز کی تنخواہ 83 ہزار سے بڑھا کر 4 لاکھ 51 ہزار ہوئی۔
علاوہ ازیں بل کی منظوری کے بعد اب سپیشل اسسٹنٹ کی تنخواہ 1 لاکھ سے بڑھا کر 6 لاکھ 65 ہزار کر دی جائے گی، اب ایڈوائزر کی تنخواہ 1 لاکھ سے بڑھا کر 6 لاکھ 65 ہزار کر دی گئی۔