مقبول خبریں
ایپل کا سستا اور پتلا ترین آئی فون متعارف کرائے جانے کا امکان
آئی فون 17 سیریز کے موسم خزاں 2025 میں مارکیٹ میں دستیاب ہونے کا امکان ہے۔
قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں کہ ایپل اپنی آئی فون 17 سیریز میں ایک اضافی فون بھی شامل کرے گا جو ممکنہ طور پر دلکش ہونے کے ساتھ 17 پرو سے سستا ہوگا۔
ممکنہ آئی فون لائن اپ میں آئی فون 17 ایئر کی شکل میں معیاری ورژن کے علاوہ ایک نیا ماڈل پیش کیا جائے گا، یہ ہینڈ سیٹ دیگر آئی فونز کے مقابلے میں زیادہ پتلا ہوسکتا ہے۔
رپورٹ کے مطابق اس مبینہ اسمارٹ فون کی قیمت آئی فون 17 پرو ماڈلز سے کم ہونے کی توقع ہے تاہم اس کی اصل قیمت کا تاحال تعین نہیں کیا جا سکا ہے۔
تاہم، ٹیکنالوجی کی بڑی کمپنی اس مقصد کو حاصل کرنے کے لئے اپنے پتلے فون میں ایک اہم آئی فون فیچر میں کمی کر سکتی ہے۔
کیلیفورنیا میں قائم ٹیکنالوجی کمپنی دو فولڈ ایبل ڈیوائسز تیار کر رہی ہے۔
وال اسٹریٹ جرنل نے رپورٹ کیا ہے کہ آئی فون 17 ایئر کمپنی کی ترقی کو بحال کرے گا جو موجودہ ماڈلز کے تقریبا 8 ملی میٹر پروفائل سے پتلا ہوگا۔
رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ سب سے پتلے آئی فون کے بیک پر سنگل سینسر کےساتھ ایک نمایاں مرکزی کیمرہ ہوگا جوکہ معیاری آئی فون 16 ماڈلز میں پائے جانے والے ڈوئل کیمرہ کنفیگریشن سے ایک بڑا قدم پیچھے ہوسکتا ہے۔
یہ بھی بتایا جا رہا ہے کہ ایپل موجودہ ماڈلز کے مقابلے میں چھوٹے بیٹری پیک اور صرف ایک اسپیکر کے ساتھ آئی فون 17 ایئر پیش کرسکتا ہے۔