مقبول خبریں
معروف یوٹیوبر شادی کے کچھ دنوں بعد گرفتار
لاہور: پنجاب پولیس اور محکمہ وائلڈ لائف نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے معروف یوٹیوبر رجب بٹ کو گرفتار کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب پولیس نے محکمہ وائلڈ لائف کے تعاون سے یوٹیوبر کو اسلحہ دکھانے اور شیر کے بچے کو غیر قانونی طور پر اپنی رہائش گاہ پر رکھنے کے الزام پر حراست میں لے لیا ہے۔
پولیس اور محکمہ وائلڈ لائف کی جانب سے یوٹیوبر رجب بٹ کی شادی کے کچھ دنوں بعد چوہنگ کے علاقے میں انکے گھر پر مشترکہ چھاپہ مار کر گرفتاری عمل میں لائی گئی۔
مزید پڑھیں:شادی میں صدقے کی رقوم ویٹرز کو کیوں دی؟ سوشل میڈیا پر بحث چھڑ گئی
خیال رہے کہ پولیس اور محکمہ وائلڈ لائف نے جنگلی حیات کے غیر قانونی قبضے اور آتشیں اسلحے کی نمائش کی اطلاعات پر کارروائی کی۔
واضح رہے کہ رجب بٹ لاہور سے تعلق رکھنے والے یوٹیوبر ہیں۔ اب انہیں جنگلی حیات کے قوانین اور ہتھیاروں کی عوامی نمائش سے متعلق قوانین کی خلاف ورزی پر قانونی کارروائی کا سامنا ہے۔