پیر، 20-جنوری،2025
اتوار 1446/07/19هـ (19-01-2025م)

یونان میں کشتی الٹنے سے پاکستانی سمیت 5 تارکین وطن ڈوب گئے

15 دسمبر, 2024 10:00

یونان کے ساحلی علاقے میں تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے پاکستانی شہری سمیت 5 افراد  ڈوب گئے اور کئی افراد کی تلاش جاری ہے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ہفتے کو  یونان کےجنوبی جزیرے کے قریب تارکین وطن کی کشتی ڈوب گئی، یونانی کوسٹ گارڈ نے بتایا کہ حادثے میں 5 افراد ہلاک ہوئے، 40 افراد لاپتا ہیں جبکہ 47 پاکستانیوں کو بچا لیا گیا ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق کشتی میں زیادہ تر پاکستانی تھے ، کشتی کے لاپتا مسافروں کی تلاش کے لیے امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔

مزید پڑھیں:دفتر خارجہ کی یونان کشتی حادثے میں 47 پاکستانیوں کے بچنے کی تصدیق

مزید پڑھیں:2006 کے بعد پہلی مرتبہ اسرائیلی جنگی کشتیاں بحیرہ روم میں داخل

دوسری جانب پاکستان کے دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق یونان کے جزیرہ کریٹ کے جنوب میں گزشتہ روزکشتی الٹنے کا واقعہ پیش آیا جس میں ایک پاکستانی کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ  کشتی الٹنےکے واقعے میں ریسکیو کیے گئے 47 پاکستانیوں کو بچا لیا گیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اس مرحلے پر پاکستانی شہریوں میں سے دیگر جاں بحق یا لاپتہ افراد کی تعداد کی تصدیق نہیں کر سکتے، ایتھنز میں پاکستانی سفارتخانہ ہیلینک کوسٹ گارڈ اورچانیاکوسٹ گارڈ سے رابطےمیں ہے، ہیلینک کوسٹ گارڈ اور چانیا کوسٹ گارڈ سرچ اور ریسکیو آپریشن میں مصروف ہیں۔

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے غیرقانونی طور پر یورپ جانے والے پاکستانیوں کی اموات پر اظہار افسوس کیا ہے۔ انہوں نے تحقیقات کاحکم دیتے ہوئے ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دے دی جو  واقعےکی تحقیقات کر کے 5 روزمیں رپورٹ وزیرداخلہ کو دے گی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top