پیر، 20-جنوری،2025
اتوار 1446/07/19هـ (19-01-2025م)

ترکیہ باغیوں کی حمایت میں روس اور ایران کے خلاف کھڑا ہوگیا

14 دسمبر, 2024 10:01

ترکیہ نے ایران اور روس کو شام میں باغیوں کی کارروائیوں میں فوجی مداخلت نہ کرنے کی تنبیہ کردی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایک بیان میں ترکیہ نے کہا کہ اس نے روس اور ایران پر زور دیا ہے وہ بشار الاسد کی افواج کی حمایت کے لیے شام میں فوجی مداخلت نہ کریں۔

ترک وزیر خارجہ ہاکان فیدان نے مقامی ٹی وی کو اںترویو دیتے ہوئے کہا کہ اگر ماسکو اور تہران شامی صدر کی مدد کے لیے آتے تو باغی اب بھی جیت سکتے تھے لیکن نتائج کہیں زیادہ پرتشدد ہو سکتے تھے۔

ہاکان فیدان نے کہا کہ ترکی کا مقصد "کم سے کم جانی نقصان کو یقینی بنانے کے لئے طاقت کے دو اہم کھلاڑیوں کے ساتھ توجہ مرکوز کرنے والے مذاکرات کرنا تھا۔

انہوں نے کہا کہ باغیوں کو ہم سے بہتر کوئی نہیں جانتا، البتہ خطے کے ممالک کے لیے خطرہ نہیں چاہتے بلکہ دہشت گردی سے پاک شام چاہتے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے ترک ہم منصب سے انقرہ میں ملاقات کی تھی اور ان پر زور دیا تھا کہ شام میں داعش کو محدود رکھا جائے۔

 

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top