پیر، 20-جنوری،2025
اتوار 1446/07/19هـ (19-01-2025م)

شادی میں صدقے کی رقوم ویٹرز کو کیوں دی؟ سوشل میڈیا پر بحث چھڑ گئی

14 دسمبر, 2024 10:07

لاہور: معروف یوٹیوبر رجب بٹ کی شادی کے بعد ایک اور تقریب میں ایک شخص کا ویٹرز کو صدقے کی رقوم تھمانا مہنگا پڑ گیا۔

تفصیلات کے مطابق حال ہی میں وائرل ہونے والے معروف یوٹیوبر رجب بٹ نے اپنی شان و شوکت اور بڑے بجٹ کی شادی کی وجہ سے توجہ حاصل کیں تو وہیں وہ اپنی شادی کی تمام تقریبات میں بھاری رقوم پھینکنے کی وجہ سے بھی تنقید کا شکار ہوئے۔

ایسے میں ایک اور شادی کی تقریب کے دوران وائرل ویڈیو میں ایک شخص کو کھانا پیش کرنے والے ویٹرز کو بڑی تعداد میں زبردستی صدقہ تھماتے ہوئے دیکھاجا سکتا ہے جس پر سوشل میڈیا کے بہت سے صارفین شادی میں اس طرح کے صدقہ کے مذاق بنانے کے عمل پر تنقید بھی کرتے نظر آرہے ہیں۔

وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک شخص اپنے قریب کھڑی خاتون کے سر پر پیسوں کو گھماتا ہے پھر اپنے قریب کھڑے ویٹر کی جیب میں زبردستی تھمانے کی کوشش کر رہا ہے۔

بعض سوشل میڈیا صارفین کا ماننا ہے کہ اس رقم سے ویٹرز کو مدد ملے گی، تاہم کچھ صارفین اس عمل کی تعریف بھی کر رہے جن کا ماننا ہے کہ غریب ویٹرز کے بارے میں بھی سوچا گیا، کچھ صارفین نے اس نوجوان کو حقیقی زندگی کا ہیرو بھی قرار دیا۔

ایک اور سوشل میڈیا صارف نے لکھا کہ ‘رجب بٹ کی شادی میں جو کچھ ہوا اس سے بہتر تھا کہ یہ رقوم ویٹرز کو نجی طور پر دی جا سکتی تھیں‘۔

خیال رہے کہ پاکستان میں شادیوں کا سیزن شروع ہو چکا ہے اور انٹرنیٹ پر شادی کی متعدد وائرل تقریبات کی بھرمار ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top