مقبول خبریں
اسرائیل کا شام کے فوجی ہیڈکوارٹرز پر حملہ
دمشق: اسرائیلی فوج نے شام کے دارلحکومت میں فوجی ہیڈ کوارٹرز پر ریڈار بٹالین کو نشانہ بنا دیا۔
عرب میڈیا کے مطابق الجزیرہ کے نامہ نگار کا کہنا ہے کہ جمعے کی رات شام میں اسرائیلی فضائی حملوں میں فوج کے چوتھے ڈویژن کے ہیڈ کوارٹرز اور قریبی دیہی علاقوں میں ایک ریڈار بٹالین کو نشانہ بنایا گیا۔
دوسری جانب سیٹلائٹ سے لی گئی نئی تصاویر میں روسی فوج کو شام کے صوبہ لطقیہ کے خمیمیم ایئر بیس پر سازوسامان پیک کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ تاہم روسی ذرائع ابلاغ کے مطابق ماسکو نے حیات تحریر الشام (ایچ ٹی ایس) کے حزب اختلاف کے گروپ کے ساتھ رابطہ کیا ہے اور وہ ملک میں اپنے اڈے برقرار رکھنے کی کوشش میں ہے۔
مزید پڑھیں:اسرائیل کا شام کی جبل الشیخ پہاڑیوں پر قبضے کا اعلان
عرب لیگ نے دونوں ممالک کے درمیان بفر زون میں شام کی زمین پر اسرائیل کے قبضے کی مذمت کی ہے۔ اردن شام کے بارے میں ایک ہنگامی اجلاس کی میزبانی کرے گا جس میں سعودی عرب، عراق، لبنان، مصر، متحدہ عرب امارات، بحرین، قطر، ترکی، امریکہ، یورپی یونین اور اقوام متحدہ کے اعلی ٰ سفارت کار شرکت کریں گے۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز ملک بھر کے دیگر قصبوں اور شہروں میں ہزاروں افراد نے بشار الاسد کے 24 سالہ حکومت کے خاتمے کا جشن منانے کے لیے سڑکوں پر نکل آئے۔