پیر، 20-جنوری،2025
اتوار 1446/07/19هـ (19-01-2025م)

حکومت نے عام تعطیل کا اعلان کردیا

14 دسمبر, 2024 08:59

سندھ حکومت نے قائد اعظم محمد علی جناح کے یوم پیدائش کے موقع پر 25 دسمبر کو تمام سرکاری دفاتر میں عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔

صوبائی حکومت کی جانب سے اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے جبکہ کرسمس کے سلسلے میں مسیحی ملازمین کے لیے 26 دسمبر کو بھی تعطیل ہوگی۔

بانی پاکستان کا یوم پیدائش ہر سال قوم بڑے جوش و خروش اور عقیدت و احترام کے ساتھ مناتی ہے۔

اس دن کا آغاز وفاقی اور صوبائی دارالحکومتوں میں توپوں کی سلامی کے ساتھ ہوگا جس کے بعد کراچی میں مزار قائد پر گارڈز کی شاندار تبدیلی کی تقریب منعقد کی جائے گی۔

قائد اعظم کی زندگی، سیاسی جدوجہد اور قیام پاکستان میں اہم کردار کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے ملک بھر میں تقریبات منعقد کی جائیں گی۔

اس کے علاوہ ملک بھر میں مختلف سماجی، سیاسی اور غیر سرکاری تنظیموں (این جی اوز) اور فورمز کی جانب سے خصوصی پروگراموں کا اہتمام کیا جائے گا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top