پیر، 20-جنوری،2025
اتوار 1446/07/19هـ (19-01-2025م)

ٹرمپ نے یوکرین روس جنگ کو پاگل پن قرار دے دیا

14 دسمبر, 2024 08:37

امریکا کے نومنتخب صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ یوکرین جنگ ختم ہونی چاہیے، امریکا کا نیٹو سے انخلا ممکن ہے۔

ایک بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ عہدے کا حلف لینے کے بعد یوکرین کی فوجی امداد کم کروں گا جب کہ امریکا کو نیٹو سے نکالنے کے لیے بھی تیار ہوں۔

نو منتخب امریکی صدر کا کہنا تھا کہ یوکرین جنگ پاگل پن ہے، یوکرینی صدر ولایمیر زیلنسکی کو جنگ بندی کا معاہدہ کرنا چاہیے، بہتر ہے وہ روس کے ساتھ جنگ بندی کے لیے مذاکرات کریں۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ چین یوکرین جنگ ختم کرانے کے لیے ثالثی کا کردار ادا کرسکتا ہے، دنیا ہماری طرف دیکھ رہی ہے، روسی صدر پیوٹن کو اچھی طرح جانتا ہوں، یہ کام کرنے کا وقت ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top