پیر، 20-جنوری،2025
اتوار 1446/07/19هـ (19-01-2025م)

جوہری ہتھیار؛ امریکی صدر کا ایران کو روکنے کیلئے فوجی کارروائی کا عندیہ

13 دسمبر, 2024 20:23

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو جوہری ہتھیار بنانے سے روکنے کیلئے مختلف ہتھکنڈے اپنانے کا راستہ اپنانے پر غور شروع کردیا۔

وال اسٹریٹ جنرل کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ایران کو جوہری ہتھیار بنانے سے روکنے کیلئے مختلف طریقوں پر غور کر رہے ہیں جن میں پیشگی حملوں کا امکان بھی شامل ہے۔ یہ ایسا اقدام ہے جو تہران کو سفارت کاری اور پابندیوں کے ذریعے قابو میں رکھنے کی کوشش ہوگی۔

امریکی اخبار نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ ایرانی جوہری تنصیبات کے خلاف فوجی کارروائی کا آپشن ٹرمپ کی انتظامیہ کے بعض ذمے داران کی جانب سے پہلے سے زیادہ سنجیدگی کے ساتھ زیر غور ہے۔

مزید پڑھیں: ایران جوہری بم بنانے سے محض ایک دو ہفتے دور، امریکا کا بڑا دعویٰ

مذکورہ ذمے داران کے مطابق ایران کی علاقائی پوزیشن کمزور ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ اور نیتن یاہو کے درمیان بات چیت سے متعلق دو ذرائع نے بتایا ہے کہ امریکی صدر نے اپنی آخری فون کال میں اسرائیلی وزیر اعظم کو آگاہ کیا ہے کہ وہ اپنی انتظامیہ کے عرصے میں ایران کی جانب سے جوہری خلاف ورزی کے حوالے سے تشویش رکھتے ہیں۔

ایران کے پاس اعلیٰ افزودہ شدہ یورینیم کی اتنی مقدار ہے جو 4 جوہری بم بنانے کیلئے کافی ہے، اس ذخیرے کو ہتھیاروں کی سطح کا جوہری ایندھن بنانے کے لیے محض چند ایام درکار ہوں گے۔
اس سے قبل امریکی ذمے داران نے کہا تھا کہ ایران کو جوہری ہتھیار بنانے میں کئی ماہ لگ سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں: امریکا ہزاروں بھارتی شہریوں کو ملک بدر کرنے کیلئے تیار

منصوبے سے آگاہ ایک فرد نے بتایا کہ ایران پر دباؤ بڑھانے کیلئے مزید امریکی فوج، لڑاکا طیارے اور بحری جنگی جہاز مشرق وسطی بھیجے جاسکتے ہیں۔ اسی طرح امریکا اسرائیل کو جدید اسلحہ بھی فروخت کر سکتا ہے جو ایران کی جوہری تنصیبات کے خلاف حملے میں تل ابیب کی صلاحیت میں اضافہ کر سکے۔

ابھی تک واضح نہیں کہ ٹرمپ کون سا راستہ چنیں گے۔ ٹرمپ اس بات پر زور دے چکے ہیں کہ وہ مشرق وسطی میں بڑے پیمانے پر کشیدگی اور جارحیت سے اجتناب برتنا چاہتے ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top