مقبول خبریں
ماہرہ کو شاہ رخ خان کا کون سا روپ پسند ہے؟ اداکارہ نے بتادیا
پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ماہرہ خان نے بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی شخصیت کے پسندیدہ پہلو سے پردہ اٹھادیا۔
لندن میں نجی تقریب میں شریک اداکارہ ماہرہ خان نے بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان کیساتھ کام کرنے کے حوالے سے اپنے تجربہ بیان کرتے ہوئے کہا کہ مجھے انکی ایک عادت بہت اچھی لگتی ہے کہ جب وہ کسی سے بات کررہے ہوتے ہیں تو اسے بہت زیادہ اہمیت دیتے ہیں اور توجہ سے اس کی بات سنتے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ شاہ رخ سے روبرو بات کی جائے یا انہیں فون پر میسیج ہی کیوں نہ کردیا جائے وہ سامنے والے پر خاص توجہ دیتے ہیں، جو شاید بہت اچھی بات ہے۔
مزید پڑھیں: وسیم بادامی کی ماہرہ خان سے ہاتھ نہ ملانے کی ویڈیو وائرل
اداکارہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ کہ شاہ رخ خان کا یہ رویہ کسی بھی انسان کو اس کا اہم ہونا محسوس کرواتا ہے۔
یادرہے کہ ماہرہ خان نے شاہ رخ خان کے ساتھ بھارتی فلم رئیس میں مرکزی کردار ادا کیا تھا، یہ فلم 2017ء میں ریلیز ہوئی تھی۔
مزید پڑھیں: کوہلی، انوشکا کے بعد سراج اور ماہرہ کے درمیان قربتیں بڑھنے لگیں
ماہرہ خان کی فلم ریلیز کے وقت پاکستان اور بھارت ک درمیان کشیدگی ہوگئی تھی جس کی وجہ سے وہ پروموشن کا باقاعدہ حصہ نہیں بن پائی تھیں۔