پیر، 20-جنوری،2025
پیر 1446/07/20هـ (20-01-2025م)

سعدیہ امام نے ”پھوپھیوں” کی محبت سے پردہ اٹھادیا

13 دسمبر, 2024 17:30

پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینیئر اداکارہ سعدیہ امام نے انکشاف کیا ہے کہ وہ آج اس مقام پر اپنی پھوپھو کی وجہ سے پہنچی ہیں۔

حال ہی میں نجی ٹی وی کے پروگرام میں شوبز انڈسٹری کی معروف اداکار سعدیہ امام نے شرکت کی، جہاں انہوں بتایا کہ ان کی 5 پھوپھیاں تھیں اور انہیں اپنے والد کی بہنوں سے بے تحاشہ پیار ملا، انہیں کبھی کسی چیز کی کمی نہیں دی گئی۔

انہوں نے بتایا کہ بچپن میں جب وہ چھوٹی تھیں تو چھٹیاں گزارنے اپنی بڑی پھوپھو کے ہاں آزاد کشمیر چلی جاتی تھیں، جہاں ان کا خیال اولاد کی طرح کیا جاتا تھا۔

مزید پڑھیں: ہانیہ عامر نے بالی ووڈ اداکاراؤں کو پیچھے چھوڑ کر بڑا اعزاز اپنے نام کرلیا

سعدیہ امام کا کہنا تھا کہ بڑی پھوپھو اور پھوپھا نہ صرف ان کی تعلیم پر توجہ دیتے تھے بلکہ ان کا تلفظ بھی درست کرواتے تھے اور ان کی وجہ سے ہی وہ شوبز انڈسٹری کا حصہ ہیں۔

مزید پڑھیں: وسیم بادامی کی ماہرہ خان سے ہاتھ نہ ملانے کی ویڈیو وائرل

خیال رہے کہ کچھ دن قبل مریم نفیس نے ایک پروگرام میں اپنی پھوپھو سے بیزاری کا اظہار کیا تھا اور کہا تھا کہ لوگوں کی پھوپھیاں اچھی ہوں گی، ان کی پھوپھو اچھی نہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top