پیر، 20-جنوری،2025
اتوار 1446/07/19هـ (19-01-2025م)

خاتون نے مہندی کے ذریعے طلاق کیوں ہوئی؟ راز سے پردہ اُٹھادیا! مگر کیسے؟

13 دسمبر, 2024 18:06

پاکستان سمیت دنیا اب خواتین کی جانب سے طلاق پر جشن منایا جانا کوئی نئی بات نہیں اب لڑکیاں مختلف نت نئے انداز اپناتے ہوئے اپنی شوہر سے علیحدگی کے نئے طریقے متعارف کروا رہی ہیں۔

ایسی ہی ایک فوٹو اینڈو ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک خاتون اپنی طلاق اور ازداوجی زندگی میں پیش آئی تلخ حقیقت کا اپنی مہندی کے ذریعے بتارہی ہے۔

اس مہندی میں محبت کے عکس، خوشگوار پھول یا کوئی نیا ڈیزائن نہیں بلکہ زندگی میں پیش آئی تلخ واقعات کا ذکر ہے جس نے مداحوں کو اپنی طرف متوجہ کرلیا ہے۔

مزید پڑھیں: پاکستانی خاتون کو طلاق کا جشن منانا مہنگا پڑ گیا

خاتون نے اپنے سسرال کے گھر میں ایک نوکر کی طرح برتاؤ کرنے سے لے کر اپنے شوہر کی طرف سے الگ تھلگ اور غیر تعاون یافتہ محسوس کرنے تک کے سفر کو مہندی کا ڈیزائن بنایا ہے۔ جو دو لوگوں کے درمیان علیحدگی کا باعث بنتے ہیں۔

ویڈیو کہاں کی ہے اس حوالے سے کوئی وضاحت سامنے نہیں آئی تاہم ویڈیو کے کیپشن پر طلاق یافتہ لکھا گیا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top