پیر، 20-جنوری،2025
پیر 1446/07/20هـ (20-01-2025م)

شام؛ اسرائیل کے 24 گھنٹوں میں 500 سے زائد حملے! 1 ہزار 800 بم گرادیے

13 دسمبر, 2024 17:30

اسرائیلی حکومت نے شام پر چند گھنٹوں میں مختلف علاقوں پر 500 سے زائد حملے کرتے ہوئے 1 ہزار 800 بم گرادیے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق معزول صدر بشار الاسد کی حکومت کے خاتمے کیساتھ ہی اسرائیل نے شام کو تختہ مشق بناتے ہوئے حملے تیز کردیے۔

شام کو آزادی دلانے کے نام پر بشار الاسد کی حکومت گرانے والے باغی ملک کی فوجی اور سویلین تنصیبات پر اسرائیلی حکومت کے حملوں کو روکنے کے بجائے خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔

مزید پڑھیں: اسرائیل نے شامی فوج کے "70 سے 80 فیصد” فوجی صلاحیتوں کو تباہ کردیا

دمشق سے موصولہ اطلاعات کے مطابق گزشتہ چند گھنٹوں کے اندر صہیونی طیاروں نے 500 مرتبہ حملے کئے ہیں جس میں مختلف نوعیت کے 1800 بم استعمال کیے گئے جس کے باعث شام کا فضائی دفاعی نظام تباہ ہوگیا۔

مزید پڑھیں: شام کا گرنا یورپ کی تباہی کا آغاز ہوگا، بابا وانگا کی پیشگوئی

شامی ذرائع ابلاغ نے کہا ہے کہ اسرائیلی طیاروں نے دمشق، قنیطرہ، دیرالزور اور دیگر شہروں میں دفاعی تنصیبات پر حملہ کیا ہے جس میں شام کا 90 فیصد زمین سے فضا میں مارکرنے والے میزائل تباہ ہوگئے ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top