پیر، 20-جنوری،2025
اتوار 1446/07/19هـ (19-01-2025م)

پیٹرول مہنگا اور ڈیزل سستا ہونے کا امکان

13 دسمبر, 2024 13:14

وفاقی حکومت کی جانب سے 16 دسمبر سے پیٹرول کی قیمت میں معمولی اضافہ کیے جانے کا امکان ہے۔

رپورٹ کے مطابق 16 دسمبر سے شروع ہونے والے اگلے پندرہ دنوں کے لئے پیٹرول کی قیمت میں 0.81 روپے فی لیٹر کا معمولی اضافہ اور ڈیزل کی قیمت میں 3.94 روپے فی لیٹر کی معمولی کمی کی تجویز دی گئی ہے۔

رپورٹس میں بتایا گیا کہ اگر شام میں صورتحال جلد ٹھیک ہو جاتی ہے تو پیٹرول کی قیمت میں مزید کمی آسکتی ہے، فی الحال بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل اور پیٹرولیم مصنوعات مصنوعات وافر مقدار میں دستیاب ہیں لیکن ان کی طلب کم ہے۔

12 ذرائع کے مطابق 16 دسمبر سے پیٹرول کی قیمت 0.81 روپے فی لیٹر اضافے کے بعد 252.92 روپے فی لیٹر پر آسکتا ہے جب کہ موجودہ قیمت 258.43 روپے فی لیٹر سے کم ہوکر 254.53 روپے فی لیٹر ہو سکتی ہے۔

گزشتہ پندرہ روز کے جائزے میں وفاقی حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے 72 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا تھا۔

پیٹرول کی قیمت 248 روپے 38 پیسے سے بڑھا کر 252 روپے 10 پیسے جب کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 3 روپے 29 پیسے اضافے کے بعد 255 روپے 14 پیسے سے بڑھ کر 258 روپے 43 پیسے فی لیٹر ہوگئی تھی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top