مقبول خبریں
ہانیہ عامر نے بالی ووڈ اداکاراؤں کو پیچھے چھوڑ کر بڑا اعزاز اپنے نام کرلیا
معروف اداکارہ ہانیہ عامر برطانوی اخبار کی شائع کردہ دنیا کی مقبول ترین 50 ایشیائی شخصیات کی فہرست میں نویں نمبر پر آئی ہیں۔
ہانیہ عامر نے نہ صرف فہرست کے ٹاپ 20 میں جگہ بنائی بلکہ انہوں نے ہالی ووڈ، بالی ووڈ، میوزک انڈسٹری، ٹی وی، ادب اور سوشل میڈیا سمیت عالمی شخصیات کو پیچھے چھوڑ دیا۔
اخبار کے انٹرٹینمنٹ ایڈیٹر اسجد نذیر نے بتایا کہ 27 سالہ اداکارہ کو اس فہرست میں شامل کرنے کی وجہ ان کی کامیابیاں ہیں جس کی بدولت ان کی عالمی مقبولیت میں اضافہ دیکھا گیا۔
اس فہرست میں شامل دیگر پاکستانی نژاد افراد میں ریز احمد (11)، زین ملک (21)، فہد مصطفی (23)، شازاد لطیف (24)، عروج آفتاب (33)، حبا بخاری (37)، عاطف اسلم (41) اور سجل علی (48) نمبر پر ہیں۔
2024 میں سب سے زیادہ روشن ہونے والے ایشیائی ستاروں کی فہرست شاندار کام، مثبت اثر، شائقین کی توجہ اور کسی نہ کسی طرح متاثر کن ہونے پر مبنی ہے۔
قارئین اور سوشل میڈیا صارفین نے اپنے پسندیدہ کو نامزد کرنے کے ساتھ ایک بڑی عوامی رائے بھی پیش کی۔
ریپ اسٹار دلجیت دوسانجھ کو 2024 کے لئے دنیا کی ٹاپ 50 ایشیائی شخصیات کی فہرست میں سرفہرست قرار دیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ پاپ سُپر اسٹار چارلی ایکس سی ایکس دوسرے اور بھارتی اداکار اللو ارجن فہرست میں تیسرے نمبر پر ہیں۔