پیر، 20-جنوری،2025
پیر 1446/07/20هـ (20-01-2025م)

کراچی میں سردی سے متعلق اہم پیشگوئی

31 دسمبر, 2024 09:00

محکمہ موسمیات نے کراچی میں سردی کے حوالے سے بڑی پیشگوئی کردی ہے۔

ایک بیان میں محکمہ موسمیات نے کہا کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کراچی میں موسم خشک اور سرد رہے گا جب کہ درجہ حرارت 11 ڈگری سینٹی گریڈ تک گرنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ روز پارہ کی کم ترین سطح 12.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کی گئی۔

مزید پڑھیں:اسکولوں میں موسم سرما کی چھٹیاں بڑھا دی گئیں

بیان میں کہا گیا کہ فی الحال شمال مشرق سے 10 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں جن میں نمی کا تناسب 28 فیصد ہے جب کہ یہ ہوائیں وقفے وقفے سے چلتی رہیں گی۔

ادھر کوئٹہ اور گردونواح میں مطلع ابر آلود ہے اور موسم انتہائی سرد اور خشک ہے، بلوچستان کے شمال مشرقی اضلاع بھی شدید سردی کی لپیٹ میں ہیں۔

درجہ حرارت میں کمی اتنی شدید ہے کہ سڑکوں، گلیوں اور نالوں پر کھڑا پانی جم گیا جس سے مقامی آبادی کو درپیش مشکلات میں اضافہ ہوا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق صوبے کے بیشتر اضلاع میں سردی اور خشک سالی کا سلسلہ جاری رہے گا۔ توقع ہے کہ آنے والے دنوں میں پہاڑی علاقے سردی کی لپیٹ میں رہیں گے۔

کوئٹہ، قلات اور زیارت سمیت آس پاس کے علاقوں کے رہائشی بھی گیس پریشر میں کمی کا شکار ہیں جس کی وجہ سے شدید سردی کے باوجود صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top