مقبول خبریں
غزہ میں جنگ بندی سے متعلق امریکا نے نیا شوشہ چھوڑ دیا
امریکا نے غزہ میں حماس اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی سے متعلق نیا دعویٰ کردیا ہے۔
امریکی قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان نے مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو سے ملاقات کی۔
ملاقات کے بعد جیک سلیوان کا کہنا تھا کہ غزہ میں جنگ بندی معاہدے کے قریب پہنچ چکے ہیں، اسرائیل اور حماس سیز فائر معاہدے پر آمادہ نظر آتے ہیں۔
امریکا کے قومی سلامتی کے مشیر نے کہا کہ حماس اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی اسی ماہ ہوجائے گی، البتہ اسرائیلی کارروائیوں اور حزب اللہ کی جنگ بندی کے بعد حماس کا مؤقف بدلا۔
یہ بھی پڑھیں: اسرائیل کی غزہ پر مسلسل بمباری، مزید 33 فلسطینی شہید
جیک سلیوان نے بتایا کہ نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور جو بائیڈن کی ٹیمیں جنگ بندی کے لیے پیشہ ورانہ اور سنجیدہ انداز میں مصروف ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ اسرائیل اور حماس کے درمیان ہونے والے ممکنہ جنگ بندی معاہدے کے تحت قیدیوں کی واپسی اور بڑے پیمانے پر غزہ میں انسانی امداد کی اجازت ہوگی۔