پیر، 20-جنوری،2025
اتوار 1446/07/19هـ (19-01-2025م)

اسرائیل کی غزہ پر مسلسل بمباری، مزید 33 فلسطینی شہید

13 دسمبر, 2024 09:17

غزہ میں ہر طرف تباہی، ہرجانب میتیں اور بمباری سے تباہ عمارتوں کے کھنڈرات نظر آرہے ہیں۔

عالمی برادری کی مجرمانہ خاموشی کی وجہ سے اسرائیل نے ہنستا بستا غزہ مقتل بنادیا جب کہ مسلسل اسرائیلی حملوں سے غزہ میں شہدا کی تعداد 44 ہزار 835 تک پہنچ گئی۔

7 اکتوبر سے جاری اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں اب تک ایک لاکھ سے زائد افراد زخمی ہوئے جب کہ لاکھوں افراد بے گھر ہوچکے۔

غزہ کے نصیرات میں مہاجرین کیمپ پر تازہ اسرائیلی حملے میں مزید 33 فلسطینی شہید ہوگئے، اقوام متحدہ اور دیگر عالمی امدادی ادارے فلسطین میں اسرائیلی حملوں پر مسلسل چیخ رہے ہیں۔

اسرائیلی حملوں کے ساتھ ساتھ شدید سرد موسم میں خوراک، پانی اور دوائوں کی کمی فلسطینیوں کا امتحان لے رہی ہے۔

 

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top