اتوار، 26-جنوری،2025
اتوار 1446/07/26هـ (26-01-2025م)

سلینا گومز نے منگنی کرلی، منگیتر کون ہے؟

12 دسمبر, 2024 18:41

امریکی گلوکارہ و اداکارہ سلینا گومز نے بینی بلانکو کے ساتھ منگنی کا اعلان کرتے ہوئے ہیرے کی انگوٹھی کے ساتھ اپنی شاندار تصاویر شیئر کی ہیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق 32 سالہ معروف گلوکارہ، نغمہ نگار سلینا گومز اپنے 36 سالہ ریکارڈ پروڈیوسر و بوائے فرینڈ بینی بلانکو سے شادی کرنے والی ہیں۔

کچھ عرصے سے ڈیٹنگ کرنے والے جوڑے نے حال ہی میں منگنی کی، سلینا گومز نے اس خوشی کی خبر کا اعلان فوٹو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر کیا۔

اداکارہ و گلوکارہ نے چار تصاویر شیئر کیں جن میں وہ منگنی کی انگوٹھی کو مختلف طریقوں سے دکھارہی ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Selena Gomez (@selenagomez)

سلینا گومز نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’ ہمیشہ کا آغاز اب ہوتا ہے‘ جب کہ کمنٹ سیکشن میں بینی بلانکو نے لکھا کہ ’ یہ میری بیوی ہے‘۔

آخری تصویر میں سلینا اور بینی کو گلے لگاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے جبکہ سلینا اپنی منگنی کی انگوٹھی نمایاں طور پر دکھا رہی ہیں۔

دسمبر 2023 میں اپنے تعلقات کی تصدیق کرنے سے پہلے یہ جوڑا چھ ماہ تک نجی طور پر ڈیٹنگ کر رہا تھا۔

بینی بلانکو نے اس سے قبل ایک انٹرویو میں شادی کا اشارہ دیتے ہوئے سلینا کو اپنا بہترین دوست قرار دیا تھا اور ان کے ساتھ تعلقات کی تعریف کی تھی۔

انٹرٹینمنٹ انڈسٹری سے وابستہ افراد اور مداحوں کی جانب سے اداکارہ و گلوکارہ کو مبارک باد دی جاری ہے اور ساتھ ہی ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا جا رہا ہے۔

 

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top