مقبول خبریں
حضرت زینب (س) کے مزار میں "تحریر الشام” کے مسلح افراد داخل
![حضرت زینب (س) کے مزار میں "تحریر الشام” کے مسلح افراد داخل](https://urdu.gtvnewshd.com/wp-content/uploads/2024/12/Hazrat-Zainab-1.jpg)
شام کے دارالحکومت دمشق میں حضرت زینب سلام اللہ علیہا کے روضہ مبارک میں باغی گروپ "تحریر الشام” کے مسلح افراد داخل ہوگئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق دمشق کے مضافات میں حضرت زینب سلام اللہ علیہا کے مزار پر صدر بشار الاسد کی حکومت گرانے والے باغی گروپ تحریر الشام کے مسلح افراد نے دمشق میں حضرت زینب (س) کے مزار پر داخل ہوکر نفرت انگیز نعرے لگائے اور وہاں موجود زائرین کو اُکسانے کی کوشش کی۔
اگرچہ شام کی عبوری حکومت نے بارہا مختلف مذاہب کے درمیان تفرقہ کا باعث بنے والے اقدامات سے لاتعلقی کا اظہار کیا ہے لیکن عملی طور پر ایسے کئی واقعات رونما ہوچکے ہیں۔
مزید پڑھیں: حرمِ حضرت زینب سلام اللہ علیہ کے مزار کے قریب دھماکے
قبل ازیں ایک روز قبل خبر سامنے آئی تھی کہ حضرت زینب (س) کے مزار کے قریب دھماکوں کی آواز سنی گئی تھی جس کی بعد وہاں بھگدڑ کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی۔
مزید پڑھیں: اسرائیل نے شامی فوج کے "70 سے 80 فیصد” فوجی صلاحیتوں کو تباہ کردیا
دوسری جانب معزول صدر بشار الاسد کی حکومت کے خاتمے کیساتھ ہی اسرائیل نے شامی فوج کے تقریباً 70 سے 80 فیصد فوجی صلاحیتوں کو تباہ کرنے کا دعویٰ بھی کیا ہے۔