مقبول خبریں
ظلم کی انتہاء؛ ماں نے ایک ماہ کے نومولود بچے کو بیچ دیا
بھارت میں ظالم ماں نے شوہر کا قرض چکانے کیلئے اپنے نومولود بچے کو بیچ دیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی ریاست کرناٹک کے علاقے رام نگر میں بیوی نے شوہر کا قرض اتارنے کیلئے اپنے ایک ماہ کے نومولود بچے کو محض ڈیڑھ لاکھ روپوں کے عوض بیچ دیا۔
پولیس کے مطابق جوڑے کے 5 بچے ہیں اور شوہر نے بچے کی گمشدگی کی اطلاع پولیس کو دی تھی۔
شوہر نے پولیس کو بتایا کہ ان پر ڈیڑھ لاکھ روپے کا قرض تھا، چند روز قبل میری بیوی نے نومولود کو بےاولاد جوڑے کو فروخت کرنے کا کہا جس پر میں نے سختی سے منع کیا لیکن بیٹا گھر پر نہ ہونے پر بیوی نے اس سے پوچھا، اس نے بتایا کہ بیٹے کی طبیعت ٹھیک نہیں، رشتہ دار کے ساتھ اسپتال بھیجا، اگلے دن بیٹا گھر نہ آنے پر دونوں میں جھگڑا ہوگیا۔
مزید پڑھیں: نوبیاہتا دلہن کو شوہر کے دوستوں نے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا
شوہر کی شکایت پر کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے خاتون سے پوچھ گچھ کی اور اس نے پہلے اسے گمراہ کرنے کی کوشش کی لیکن بعد میں اس نے بچے کو فروخت کرنے کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ اس نے اپنے بیٹے کو بنگلورو کی ایک خاتون کو ڈیڑھ لاکھ روپے میں بیچ دیا۔
بعد ازاں پولیس نے بچے کی ماں کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ بچے کی واپسی کیلئے کوششیں کی جارہی ہیں۔