پیر، 20-جنوری،2025
اتوار 1446/07/19هـ (19-01-2025م)

نوبیاہتا دلہن کو شوہر کے دوستوں نے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

11 دسمبر, 2024 19:21

پنجاب کے ضلع ساہیوال میں نوبیاہتا دلہن کو 3 افراد نے جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

تفصیلات کے مطابق دل دہلا دینے والا واقعہ ساہیوال کے نواحی چک نمبر 6 میں پیش آیا، جہاں نوبیاہتا دلہن کے شوہر کے 3 دوستوں نے اُسے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا۔

شوہر کی جانب سے درج کروائی گئی فرسٹ انفارمیشن رپورٹ (ایف آئی آر) موقف اپنایا گیا ہے کہ شادی کے بعد وہ اور اس کی بیوی اپنے دوست ندیم کے گھر گئے تھے۔

اگلے دن جب اقبال کو اپنی بیوی کو کہیں اور لے جانے کی ضرورت پڑی تو ان کے دوستوں شفیق، منظور اور ندیم نے انہیں ان کے ساتھ ایک ڈیرے جانے کا مشورہ دیا۔

مزید پڑھیں: اوکاڑہ جعلی پیر نے خنجر کے زور پر خاتون کو زیادتی نشانہ بناڈالا

ڈیرے پہنچنے کے بعد تینوں افراد نے اقبال کو ایک کمرے میں بند کردیا اور گھر واپس آئے جہاں انہوں نے باری باری دلہن کے ساتھ زیادتی کی۔ متاثرہ کی طبیعت بگڑنے پر ملزمان کمرے کا دروازہ کھلا چھوڑ کر موقع سے فرار ہوگئے۔

متاثرہ خاتون کے شوہر کی شکایت پر کسووال پولیس اسٹیشن میں تعزیرات پاکستان کی دفعہ 375 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔

پولیس نے واقعہ کی تفتیش شروع کردی ہے جبکہ ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top