اتوار، 26-جنوری،2025
اتوار 1446/07/26هـ (26-01-2025م)

ہندو اتنہا پسند مودی سرکار نے 185 سال پرانی مسجد شہید کردی

11 دسمبر, 2024 18:04

ہندو انتہا پسند مودی سرکار نے اُتر پردیش ایک اور 185 سال پُرانی نوری مسجد کو کے ایک حصے کو شہید کردیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی ریاست اُتر پردیش میں مودی سرکار کی آشیرباد سے تجاوزات کے انہدام کے نام پر مسجد کے ایک حصے کو گرانے کیلئے بلدیاتی ادارے کی مشینری کا استعمال کیا گیا۔

نوری مسجد کی کمیٹی کا کہنا ہے کہ مسجد کے ایک حصے کے انہدام کو روکنے کیلئے ہائی کورٹ میں درخواست دائر کررکھی ہے تاہم اسکے باوجود ہماری ایک نہ سنی گئی اور فیصلے کا انتظار کیے بغیر مسجد کا ایک حصہ شہید کردیا گیا۔

مزید پڑھیں: مسجد کو مندر بنانے کی کوشش؛ پولیس کی فائرنگ! 3 مسلمان شہید

مسجد کمیٹی کے سربراہ کا کہنا ہے کہ یہاں سڑک 1956 میں بھی بنائی گئی تھی اور اس وقت مسجد کے کسی حصے کو غیر قانونی قرار نہیں دیا گیا۔

مزید پڑھیں: مسجد تنازع؛ اُتر پردیش میں ہندو مسلم فسادات پھوٹ پڑے

یاد رہے کہ بھارتی سپریم کورٹ نے کسی بھی مذہبی مقام کے ساتھ چھیڑ چھاڑ نہ کرنے اور ایسے مقامات پر بلڈوزر چلانے سے منع کیا تھا۔

دوسری جانب اُتر پردیش میں ہی سنبھل علاقے میں ایک اور قدیم مسجد کو مندر کی تعمیر کروانے کیلئے سروے کے دوران مسلمانوں پر فائرنگ کردی تھی جس کے بعد علاقے میں ہندو مسلم فسادات پھوٹ پڑے تھے جس میں 3 مسلمانوں کو شہید کردیا گیاتھا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top