اتوار، 26-جنوری،2025
اتوار 1446/07/26هـ (26-01-2025م)

اسرائیلی فوجیوں کے منشیات کا عادی ہونے کا انکشاف

11 دسمبر, 2024 17:22

غزہ اور لبنان جنگ میں بےگناہوں کا قتل عام کرنیوالی اسرائیلی فوج میں منشیات کا استعمال خطرناک حد تک بڑھ گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق غزہ اور لبنان میں جاری گزشتہ 15 مہینوں سے جاری جنگ کی وجہ سے صہیونی فوجی کئی طرح کی نفسیاتی اور ذہنی بیماریوں کا شکار ہوچکے ہیں جبکہ متعدد منشیات کے عادی ہورہے ہیں۔

غزہ جنگ کی وجہ سے صہیونی فوجی کے درمیان منشیات اور الکحل استعمال کرنے کی شرح کئی گنا بڑھ گئی ہے۔

مزید پڑھیں: نیتن یاہو اپنے خلاف کرپشن مقدمات میں ٹال مٹول کرنے لگے

صہیونی ویب سائٹ واللا کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل فوج کے 18 سے 26 سال کے جوانوں کے بارے میں موصولہ اطلاعات کے مطابق ہر 3 میں سے ایک جوان منشیات کی عادت میں مبتلا ہوگیا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ خوف اور افسردگی کا شکار ہونے والے صہیونی فوجی جوانوں کی تعداد میں 2019 کے بعد 30 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top