مقبول خبریں
ژوب میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 15 خوارج ہلاک، ایک سپاہی شہید
راولپنڈی: سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع ژوب کے علاقے سمبازہ میں آپریشن کے دوران 15 خوارج ہلاک کردیے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ضلع ژوب کے علاقے سمبازہ میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 15 دہشتگرد ہلاک ہوئے جب کہ جوابی کارروائی میں سپاہی عارف الرحمان شہید ہوئے۔
آئی ایس پی آر کے جاری کردہ بیان کے مطابق شہید ہونے والے سپاہی کی شناخت عارف الرحمان کے نام سے ہوئی ہے۔
مزید پڑھیں:فیض حمید کے کورٹ مارشل کے سلسلے میں 3 فوجی افسران کو حراست میں لے لیا، آئی ایس پی آر
آئی ایس پی آر نے مزید بتایا کہ سکیورٹی فورسز نے ژوب کے علاقے سمبازہ میں آپریشن کیا۔ یہ آپریشن کالعدم فتنہ خوارج سے تعلق رکھنے والے دہشت گردوں کی مبینہ موجودگی پر کیا گیا تھا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا ہے۔