ہفتہ، 18-جنوری،2025
ہفتہ 1446/07/18هـ (18-01-2025م)

پاکستان انٹرنیٹ اسپیڈ کی عالمی درجہ بندی میں کہاں کھڑا ہے؟

09 دسمبر, 2024 13:47

آپ کو یہ جان کر حیرت ہو گی کہ انٹرنیٹ اسپیڈ رینکنگ میں پاکستان فلسطین، بھوٹان، گھانا، عراق، ایران، لبنان، لیبیا سے پیچھے ہے۔

تفصیلات کے مطابق ورلڈ پاپولیشن ریویو نے انٹرنیٹ اسپیڈ سے متعلق ایک رپورٹ جاری کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پاکستان دنیا میں 198 ویں نمبر پر ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان انٹرنیٹ اسپیڈ میں فلسطین، بھوٹان، گھانہ، عراق، ایران، لبنان، لیبیا سے بھی پیچھے ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان میں موبائل انٹرنیٹ کی اوسط ڈاؤن لوڈ اسپیڈ 19.59 ایم بی پی ایس ہے جبکہ براڈ بینڈ کی اوسط ڈاؤن لوڈ اسپیڈ 15.52 ایم بی بی ایس ہے۔

مزید پڑھیں:دنیا کا تیز ترین انٹرنیٹ کن ممالک میں ہے؟

رپورٹ کے مطابق موبائل انٹرنیٹ اور براڈ بینڈ انٹرنیٹ کی رفتار میں متحدہ عرب امارات پہلے، سنگاپور موبائل انٹرنیٹ میں دوسرے، قطر براڈ بینڈ اسپیڈ میں دوسرے، ہانگ کانگ تیسرے اور چلی موبائل انٹرنیٹ اسپیڈ میں چوتھے نمبر پر ہے۔

آج کا انٹرنیٹ پہلے سے کہیں زیادہ تیز ہے، خاص طور پر ترقی یافتہ ممالک میں فونز پر ٹی وی شوز اور فلمیں دیکھنا، منٹوں میں بڑی فائلیں ڈاؤن لوڈ کرنا اور ویڈیو میٹنگیں کرنا ممکن ہے۔

واضح رہے کہ ہماری جدید دنیا میں انٹرنیٹ ناگزیر ہے جو لامحدود جانوروں کی ویڈیوز اور آن لائن شاپنگ سے لے کر گہری تعلیمی تحقیق اور ریموٹ ورک تک ہر چیز کو قابل بناتا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top