مقبول خبریں
شہری نے مارخور کے شکار کیلئے سب سے زیادہ بولی لگا دی
چترال: امریکی شکاری نے پاکستانی تاریخ کی سب سے زیادہ بولی دے کر سیزن کے پہلے مارخور کا شکار کر لیا۔
محکمہ وائلڈ لائف کے ڈویژنل فاریسٹ آفیسر کے مطابق امریکی شہری رونالڈ جوویٹن نے 2 لاکھ 71 ہزار ڈالر کی ریکارڈ ادائیگی کرتے ہوئے مارخور کے شکار کا پرمٹ حاصل کیا تھا۔
رونالڈ جوویٹن نے اتوار 8 دسمبر کو وائلڈ لائف حکام کی زیرنگرانی شکار چترال میں تھوشی شاشا کنزروینسی کے مقام پر کیا ، شکار کیے گئے مارخور کی عمر 11 سال جبکہ سینگ کی لمبائی 49.5 انچ ہے۔
محکمہ وائلڈ لائف نے قومی جانور کے شکار کے لیے 4 پرمٹ فروخت کیے، تھوشی ون کنزرونسی اور تھوشی ٹو کنزرونسی کے دونوں پرمٹ ریکارڈ 2 لاکھ 71 ہزار فی پرمٹ کے حساب سے فروخت ہوئے تھے۔
مزید پڑھیں:تاریخ کا سب سے مہنگا پرمٹ، امریکی شہری کا چترال میں مارخور کا شکار
فاروق نبی کے مطابق امریکی شہری نے اتوار 8 دسمبر کو وائلڈ لائف حکام کے زیرنگرانی مارخور کا شکار کیا، جس کی عمر 11 سال اور سینگوں کی لمبائی 49.5 انچ ہے۔
انہوں نے بتایا کہ رواں برس محکمہ وائلڈ لائف نے مارخور کے شکار کے لیے 4 پرمٹ فروخت کیے۔ اس نیلامی میں چترال کے تھوشی ون کنزرونسی اور تھوشی ٹو کنزرونسی کے دونوں پرمٹ ریکارڈ دو لاکھ 71 ہزار فی پرمٹ کے حساب سے فروخت ہوئے تھے۔
فاروق نبی نے کہاکہ کوہستان کے علاقے کیگا کی کنزرونسی میں مارخور کے شکار کا ایک پرمٹ ایک لاکھ 81 ہزار ڈالر سے زائد میں فروخت ہوا تھا۔ جبکہ گہریت گول چترال کی کمیونٹی منیجیڈ گیم ریزرو میں مارخور کے شکار کا واحد پرمٹ ایک لاکھ 80 ہزار ڈالر میں فروخت ہوا تھا۔
قبل ازیں امریکی شہری ڈیرن جیمز مل مین نے سب سے مہنگی پرمٹ حاصل کرنے کے بعد چترال میں مارخور کا شکار کیا تھا جب کہ محکمہ جنگلی حیات کے مطابق شکاری نے شکار کا پرمٹ دو لاکھ بتیس ہزار ڈالر میں حاصل کیا تھا۔
اس وقت پرمٹ حاصل کرنے کے بعد شکار کئے گئے مارخور کی عمر ساڑھے نو سال تھی اور اس کے سینگوں کی لمبائی 45 انچ تھی۔