ہفتہ، 18-جنوری،2025
ہفتہ 1446/07/18هـ (18-01-2025م)

برطانیہ میں شدید طوفانی بارشوں سے نظامِ زندگی درہم برہم

08 دسمبر, 2024 14:13

لندن: برطانیہ میں شدید طوفان اور بارشوں نے معمولات زندگی درہم برہم کردیا۔

 غیر ملکی میڈیا کے مطابق محکمہ موسمیات نے برطانیہ میں شدید طوفان اور بارشوں کی وجہ سے ریڈ وارننگ جاری کردی جس کے تحت بعض علاقوں میں 90 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے طوفانی ہوائیں چلیں جس کی وجہ سے نظام زندگی بری طرح متاثر ہوئی۔

علاوہ ازیں طوفانی ہواؤں کے سبب درخت گرنے کے واقعے بھی رونما ہوئے جس سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔

مزید پڑھیں:برطانیہ میں سمندری طوفان ٹکرانے سے تباہی مچ گئی

میڈیا رپورٹس کے مطابق خراب موسم کی وجہ سے مختلف ہوائی اڈوں سے پروازیں بھی منسوخ کردی گئیں جب کہ ریلوے کا شیڈول متاثر ہونے کے ساتھ ساتھ کئی شہروں میں فٹبال میچز منسوخ ہوگئے۔

رپورٹس کے مطابق جنوبی و ساؤتھ ویلز سمیت ویسٹ مڈلینڈز میں 55 ہزار گھر بجلی سے محروم ہو کر رہ گئے ہیں اور متاثرہ علاقوں میں انتظامیہ نے لوگوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت جاری کی ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top