مقبول خبریں
ایپل فولڈ ایبل آئی فون کب لانچ کرے گا؟ ممکنہ تاریخ سامنے آگئی
اب تک کئی کمپنیاں فولڈ ایبل فون تیار کرچکی ہیں لیکن معروف ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے ایسا آئی فون متعارف نہیں کرایا۔
اب ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایپل کا پہلا فولڈ ایبل آئی فون 2026 کی دوسری ششماہی میں متعارف کرایا جا سکتا ہے جو ایک طرح سے کتاب جیسا دکھائی دے گا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق فولڈ ایبل آئی فون کو آپ کتاب کی طرح کھول یا بند کر سکیں گے۔
قبل ازیں کہا گیا تھا کہ ایپل فلپ اسٹائل فولڈ ایبل آئی فون لانچ کرے گا لیکن تازہ ترین رپورٹ کے مطابق اس کا ڈیزائن مختلف ہوگا۔
یہ فولڈ ایبل آئی فون سائز میں بڑا ہوگا کیونکہ کمپنی کا ماننا ہے کہ صارفین زیادہ تر بڑے ڈسپلے والے فونز پسند کرتے ہیں۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ آنے والے آئی فون کا ڈسپلے 7.9 سے 8.3 انچ کے درمیان ہونے کا امکان ہے جب کہ یہ فولڈ ایبل آئی فون لچکدار او ایل ای ڈی ڈسپلے سے لیس ہوگا اور ہزاروں بار کھولنے اور بند ہونے کے بعد بھی خراب نہیں ہوگا۔
فولڈ ایبل آئی فون نئے طاقتور پروسیسر سے لیس جب کہ اس کا کیمرا بھی پہلے کے ماڈلز سے کئی گناہ کا بہتر ہوگا۔
فولڈ ایبل اسمارٹ فونز میں ایپل کی پیش قدمی سے ان ڈیوائسز کی فروخت میں بھی اضافہ ہونے کا امکان ہے۔