اتوار، 26-جنوری،2025
اتوار 1446/07/26هـ (26-01-2025م)

ایران نے امریکا سے نمٹنے کیلئے چین کیساتھ تعاون مزید بڑھا دیا

05 دسمبر, 2024 14:33

تہران: ایران کے صدر مسعود پیشکیان نے کہا ہے 2021 میں چین کیساتھ دستخط کیے گئے 25 سالہ جامع شراکت داری پر کام تیز کر دیا۔

ایران فرنٹ پیج کے مطابق ایرانی صدر مسعود پیشکیان نے ایران کے دورے پر آئے چین کے نائب وزیر اعظم ژانگ گوکنگ سے ملاقات کے دوران کیا،ایرانی صدر نے روس کے شہر کازان میں برکس رہنماؤں کے حالیہ اجلاس کے موقع پر چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ اپنی تعمیری ملاقات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران اور چین کے درمیان ہمیشہ دوستانہ تعلقات رہے ہیں۔

ایرانی صدر نے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو اسٹریٹجک قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کی انتظامیہ صدر کی حیثیت سے ان کی مدت کار کے پہلے دنوں سے شراکت داری کے معاہدے پر عمل درآمد کی کوشش کر رہی ہے۔

مزید پڑھیں:امریکا نے ایران پر مزید پابندیاں عائد کردیں

ایرانی صدر نے مزید کہا کہ ایران امریکی یکطرفہ اقدامات سے نمٹنے کیلئے چین اور روس کے ساتھ تعاون بڑھانے کیلئے پرعزم ہے۔ چین کے نائب وزیراعظم نے اپنے ملک کے صدر کی جانب سے پیشکیان کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ ایران خطے کا ایک عظیم اور اہم ملک ہے اور بین الاقوامی سطح پر تعمیری اور موثر کردار ادا کرتا ہے۔

نائب چینی وزیر اعظم نے کہا کہ ایران چین کا اسٹریٹجک اور اہم شراکت دار ہے اور ان کے ملک نے ایران کے ساتھ اسٹریٹجک اور طویل مدتی تعلقات کو مضبوط بنانے پر توجہ مرکوز کی ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top