مقبول خبریں
انسان کی موت کا وقت بتانے والی ایپلی کیشن متعارف
ڈیتھ کلاک ایپلی کیشن نے مصنوعی ذہانت کا استعمال کرکے کسی بھی صارف کی متوقع موت کا بتانے کا دعویٰ کر دیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ڈیتھ کلاک ایپ نے مصنوعی ذہانت کا استعمال کرتے ہوئے غذا، ورزش کی سطح اور نیند کی عادات جیسے متعدد عوامل کی بنیاد پر کسی شخص کی متوقع عمر کی پیشگوئی کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق جولائی میں لانچ کی جانے والی مصنوعی ذہانت سے چلنے والی یہ ایپ اپنے صارفین کو ذاتی موت کی پیشگوئیاں فراہم کرنے کیلئے 1،200 سے زائد متوقع زندگی کے مطالعات اور 53 ملین شرکاء کے ڈیٹا سیٹ کا استعمال کرتی ہے۔
مزید پڑھیں:شدید بیمار افراد کو موت کی نیند سُلادینے کا بل منظور
دوسری جانب مالیاتی منصوبہ ساز ڈیتھ کلاک ایپ پر بہت زیادہ توجہ دے رہے ہیں کیونکہ یہ لوگوں کو ریٹائرمنٹ کیلئے اپنے مالی معاملات کو زیادہ احتیاط سے منصوبہ بندی کرنے کی ترغیب دیتا ہے۔
ماہرین کے مطابق ہم سب کسی نہ کسی دن مرنے والے ہیں، لیکن کیا یہ اندازہ لگانا اچھا نہیں ہوگا کہ یہ کب ہوگا؟ بہت سے لوگ شاید ‘نہیں’ میں جواب دیں گے، لیکن جو لوگ تجسس رکھتے ہیں کہ ان کی موت کب ہوگی وہ ایپ کے ذریعے تجربہ کر سکتے ہیں۔