مقبول خبریں
دنیا کا تیز ترین انٹرنیٹ کن ممالک میں ہے؟
ایشیا اور مشرق وسطیٰ عالمی سطح پر موبائل انٹرنیٹ کی رفتار میں سب سے آگے ہیں جب کہ امریکہ جیسے بڑے ممالک اس فہرست میں پیچھے رہ گئے۔
2018 کے بعد سے انٹرنیٹ تک رسائی حاصل کرنے والے افراد کی تعداد میں 1.5 ارب کا اضافہ ہوا ہے تاہم مختلف علاقوں میں رفتار اور ڈیٹا کی کھپت میں قابل ذکر فرق برقرار ہے۔
زیادہ آمدنی والے ممالک کو اوسط موبائل براڈ بینڈ کی رفتار کا تجربہ ہوتا ہے جو پانچ گنا تیز ہے اور اپنے کم آمدنی والے ہم منصبوں کے مقابلے میں فی کس حیرت انگیز طور پر 20 گنا زیادہ ڈیٹا ٹریفک پیدا کرتا ہے۔
حالیہ اپ ڈیٹس سے پتہ چلتا ہے کہ ڈینمارک 149.73 ایم بی پی ایس کی اوسط موبائل انٹرنیٹ ڈاؤن لوڈ اسپیڈ کے ساتھ ٹاپ فائیو میں شامل ہے۔
بلغاریہ نے بھی تین درجے ترقی کرتے ہوئے ٹاپ فائیو میں جگہ بنائی ہے جبکہ جنوبی کوریا اس ایلیٹ گروپ سے نمایاں طور پر باہر ہو گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:
پی ٹی سی ایل نے تیز ترین انٹرنیٹ لانچ کردیا، کتنے جی بی دے گا؟
انٹرنیٹ کی سُست روی؛ آن لائن کاروبار بُری طرح متاثر
سرفہرست تین پوزیشنیں متحدہ عرب امارات اور قطر کے پاس برقرار ہیں لیکن کویت اس مقابلے میں ایک نئے حریف کے طور پر ابھرا ہے جو اب 258.51 ایم بی پی ایس کی اوسط ڈاؤن لوڈ اسپیڈ کے ساتھ تیسرے نمبر پر پہنچ گیا۔
اس کے برعکس پاکستان 20.61 ایم بی پی ایس کی اوسط موبائل انٹرنیٹ ڈاؤن لوڈ اسپیڈ کے ساتھ 100 ویں نمبر پر ہے۔ براڈ بینڈ انٹرنیٹ کے حوالے سے پاکستان 15.6 ایم بی پی ایس کی اوسط ڈاؤن لوڈ اسپیڈ کے ساتھ 141 ویں نمبر پر آگیا۔