اتوار، 26-جنوری،2025
اتوار 1446/07/26هـ (26-01-2025م)

واٹس ایپ کونسا منفرد فیچر متعارف کروا رہا ہے؟

05 دسمبر, 2024 11:40

میٹا کی زیر ملکیت معروف سوشل میڈیا پلیٹ فارم واٹس ایپ ایک ایسا منفرد اور زبردست فیچر متعارف کرا رہا ہے جس سے صارفین بڑی مشکل آسان ہوجائے گی۔

ڈبلیو اے بیٹا انفو کے مطابق واٹس ایپ ایک نیا فیچر متعارف کرا رہا ہے جس کے ذریعے صارفین میٹا ایپلی کیشنز، اسنیپ چیٹ اور ایکس جیسے دیگر پلیٹ فارمز پر پیغامات، میڈیا شیئر اور فارورڈ کر سکیں گے۔

تازہ ترین اینڈروئیڈ 2.24.25.20 اپ ڈیٹ میں دستیاب نیا فیچر مواد شیئر کرنے کے نئے طریقوں کی تلاش کرتا ہے کیونکہ ایپ دیگر ایپس کے ساتھ فوری طور پر مواد شیئر کرنے کے لئے ایک نئی باٹم بار متعارف کرا رہی ہے۔

یہ نیا فیچر فی الحال آزمائشی مرحلے میں ہے اور اسے گوگل پلے اسٹور پر تازہ ترین اپ ڈیٹ کے ذریعے ڈاؤن لوڈ کیا جاسکتا ہے۔

نیا انٹرفیس صارفین کو مخصوص اختیارات کے ساتھ مواد کو براہ راست میٹا ایپلی کیشنز جیسے انسٹاگرام، فیس بک پر فارورڈ کرنے کی اجازت دے گا۔

صارفین اپنی واٹس ایپ چیٹ سے فوری طور پر میڈیا ڈاؤن لوڈ کیے بغیر ان ایپلی کیشنز میں اسٹوری لگا سکیں گے۔

کسی تصویر، ویڈیو یا جی آئی ایف کا انتخاب کرنے سے صارفین کو ایک آپشن کا سامنا کرنا پڑے گا جس سے وہ اسے اسٹوری کے طور پر پوسٹ کرسکتے ہیں۔

اس کے علاوہ واٹس ایپ ایکس اور اسنیپ چیٹ پر مواد فارورڈ کرنے کا فیچر بھی متعارف کرانے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے، جس کے تحت کمیونیکیشن ایپ میں کراس ایپ کنٹینٹ شیئرنگ کو ضم کیا جائے گا۔

یہ فیچر صارفین کو تصاویر، ویڈیوز اور دیگر میڈیا کو براہ راست پہلے بیان کردہ سائٹ اور ایپ پر شیئر کرنے کی سہولت دے گا۔

دیگر ایپلی کیشنز کو شامل کرنے اور عمل کو مزید بہتر بنانے کے لئے واٹس ایپ میں "مزید” کا آپشن بھی شامل ہوگا جو صارفین کو مختلف پلیٹ فارمز پر مواد فارورڈ اور شیئر کرنے کی اجازت دے گا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top