اتوار، 26-جنوری،2025
اتوار 1446/07/26هـ (26-01-2025م)

چینی ہیکرز نے امریکی شہریوں کا ڈیٹا چوری کر لیا

05 دسمبر, 2024 10:34

چینی ہیکرز نے بڑی تعداد میں امریکی شہریوں کا ڈیٹا چوری کر لیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک اعلیٰ امریکی عہدیدار نے دعویٰ کیا کہ امریکیوں کا میٹا ڈیٹا چینی ہیکنگ گروپ سالٹ ٹائیفون کی جانب سے سائبر جاسوسی کی مہم کے دوران چوری کیا گیا تھا۔

امریکی عہدیدار کا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں درجنوں کمپنیاں ہیکرز کی زد میں آ چکی ہیں جن میں صرف امریکا کی آٹھ ٹیلی کمیونیکیشن اور ٹیلی کام انفراسٹرکچر کمپنیاں شامل ہیں۔

واضح رہے کہ رواں سال مارچ میں امریکی محکمہ انصاف اور فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن (ایف بی آئی) کی جانب سے یہ خبر سامنے آئی تھی کہ چین نے آن لائن ہیکنگ کے لیے لاکھوں امریکی شہریوں کو نشانہ بنایا ہے۔

اسی تناظر میں 7 چینی شہریوں کے خلاف بھی مقدمات درج کیے گئے جن پر 14 سال تک جاری رہنے والی امریکی حکام اور شہریوں کے خلاف ہیکنگ مہم کا حصہ بننے کا الزام تھا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top