پیر، 20-جنوری،2025
پیر 1446/07/20هـ (20-01-2025م)

جونئیر ہاکی ایشیاکپ؛ بھارت نے پاکستان کو ہرا دیا

04 دسمبر, 2024 19:35

جونئیر ہاکی ایشیاکپ کے فائنل میں بھارت نے پاکستان کو شکست دیکر ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

عمان کے دارالحکومت مسقط میں کھیلے گئے ایونٹ کے فائنل میں پاکستان کے کپتان حنان شاہد نے میچ کے پہلے کوارٹر میں گول کرکے قومی ٹیم کو سبقت دلائی تاہم تھوڑی دیر بعد بھارت اریجیت سنگھ ہوندل نے برتری کو برابر کردیا۔

کھیل کے دوسرے کوارٹر میں اریجیت کے فلِک نےبھارت کو 1-2 کی برتری دلا دی جس کو چند ہی لمحوں بعد دلراج سنگھ نے 1-3 میں بدل دیا۔

دوسرے کوارٹر کے اختتام پر سفیان خان نے پاکستان کی جانب سے دوسرا گول کر کے برتری کو کم کیا۔

تیسرے کوارٹر میں پاکستان کے سفیان خان نے پاکستان کے لیے تیسرا گول داغ کر برتری کو ختم کر دیا اور کوارٹر کا اختتام 3-3 کے اسکور پر ہوا۔

چوتھے کوارٹر میں بھارتی ٹیم نے دو گول داغ کر برتری کو 3-5 تک بڑھا دیا جس کو پاکستان کی ٹیم میچ کے آخر تک ختم نہ کر سکی۔

قبل ازیں قومی ٹیم نے گروپ میچز چین، بنگلادیش، عمان اور ملائیشیا کو شکست سے دوچار کیا جبکہ سیمی فائنل میں جاپان کو پچھاڑتے ہوئے فائنل تک رسائی حاصل کی تھی۔

خیال رہے کہ قومی ٹیم نے آخری مرتبہ 1998 میں ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top