مقبول خبریں
بہن کی گرفتاری کے بعد نرگس فخری کی پوسٹ نے مداحوں کو چونکا دیا
بالی ووڈ اداکارہ نرگس فخری نے بہن عالیہ کی قتل کیس میں گرفتاری کے بعد سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی اسٹوری کو ڈیلیٹ کردیا۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کی تھی جس میں انہوں نے اپنی نئی آنے والی فلم ہاؤس فل 5 کے ساتھی اداکاروں جیکولین فرنینڈز اور سونم باجوا کے ساتھ نظر آئیں اور کیپشن میں لکھا تھا کہ وی آر کمنگ!۔
اداکارہ نرگس فخری کی بہن کی گرفتاری کے بعد پوسٹ نے مداحوں کو چونکا دیا تھا تاہم بعدازاں انہوں نے پوسٹ ڈیلیٹ کردی۔
مزید پڑھیں: بہن پر قتل کا الزام؛ نرگس فخری کا ردعمل بھی سامنے آگیا
نرگس کی بہن عالیہ فخری کو نیویارک کے شہر کوئنز میں اپنے سابقہ بوائے فرینڈ اور اس کے دوست کے قتل کے الزام میں حراست میں لیا گیا تھا، جن سے پولیس تفتیش کررہی ہے۔
مزید پڑھیں: نرگس فخری کی بہن قتل کے الزام میں گرفتار
43 سالہ عالیہ پر الزام ہے کہ ”انہوں نے ایک دو منزلہ مکان کو آگ لگائی جس کے نتیجے میں 35 سالہ ایڈورڈز جیکبز اور 33 سالہ ایناستاسیا ایڈین دھوئیں سے دم گھٹنے کے باعث ہلاک ہو گئے۔
دوسری جانب عالیہ نے عدالت میں بے گناہ ہونے کی اپیل کردی ہے، لیکن اگر وہ مجرم قرار پائیں تو انہیں عمر قید کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔