مقبول خبریں
شہریار منور کس اداکارہ سے شادی کرنیوالے ہیں؟
پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار و پروڈیوسر شہریار منور دسمبر میں شادی کے کرنے سے متعلق اہم انکشافات کردیے۔
مقامی صحافی کو یوٹیوب شو میں دیے گئے انٹرویو میں اداکار شہریار منور نے بتایا کہ وہ رواں ماہ دسمبر کے آخر میں شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے تاہم میری ہونیوالی دلہن شوبز انڈسٹری سے نہیں ہیں۔
رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ شہریار منور اپنی دوست ماہین صدیقی سے شادی کرنے والے ہیں، جنہوں نے چند ٹی وی ڈراموں کے پروجیکٹس اداکاری کے فرائض نبھائے ہیں۔
مزید پڑھیں: نامناسب لباس کے بعد شاہ رخ خان سے متعلق بیان! اداکارہ تنقید کی زد میں
اگرچہ شہریار نے اپنی ذاتی زندگی کو زیادہ تر نجی رکھا ہے لیکن وہ ماضی میں ماہین صدیقی کیلئے اپنے جذبات کا اظہار کر چکے ہیں۔
مزید پڑھیں: "شاداب 6 سے 7 ماہ تک میرے ساتھ تعلقات میں رہے”
اگست میں اپنی 36 ویں سالگرہ کے موقع پر اداکارہ ماہین نے انسٹاگرام اسٹوری پر اداکار کیساتھ تصویر شیئر کی تھی جس پر شہریار منور نے "شکریہ، میری جان،” کے ساتھ سرخ دل والے ایموجی کا استعمال کیا تھا جس نے دونوں کے درمیان ایک خاص رشتے کی بحث چھیڑ دی تھی۔