پیر، 20-جنوری،2025
اتوار 1446/07/19هـ (19-01-2025م)

حجاب کی خلاف ورزی! ایران نے سخت سزائیں متعارف کروادیں

04 دسمبر, 2024 17:34

ایرانی پارلیمنٹ نے "حجاب” سے متعلق نئے قوانین کی منظوری دیدی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایرانی پارلیمنٹ نے خواتین کاحجاب پہننا لازمی قرار دیا جبکہ قانون پر عمل درآمد نہ کرنے پر سخت سزائیں بھی متعارف کروائی ہیں۔

خواتین کے غلط طریقے سے حجاب پہننے یا پبلک یا سوشل میڈیا پر بلکل حجاب نہ پہننے پر 20 ماہ کی تنخواہ کے برابر جرمانے کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ حجاب کی خلاف ورزی پر عائد جرمانہ 10 کے اندر لازمی ادا کرنا ہوگا جبکہ بروقت ادا نہ کرنے پر عوامی خدمات جیسے پاسپورٹ کی تجدید اور ڈرائیور کا لائسنس جاری کرنے پر پابندیاں عائد کردی جائیں گی۔

مزید پڑھیں: یورپ نے پابندیاں لگائیں تو ایٹمی ہتھیاروں کا حصول تیز کردیں گے

خیال رہے کہ حجاب کی پابندی کیلئے جون 2023 میں، ایرانی حکام نے کیمروں کا استعمال کرتے ہوئے ایک اسمارٹ مانیٹرنگ پروگرام شروع کیا تھا تاکہ حجاب کے ضوابط کی خلاف ورزی کرنے والی خواتین کی شناخت کی جا سکے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top