اتوار، 26-جنوری،2025
اتوار 1446/07/26هـ (26-01-2025م)

فہد مصطفیٰ کو برطانوی پارلیمنٹ نے دو ایوارڈز سے نواز دیا

04 دسمبر, 2024 11:49

پاکستانی اداکار فہد مصطفیٰ کے عالمی اثر و رسوخ کو برطانوی پارلیمنٹ نے بھی تسلیم کرکے انہیں دو اعزازات سے نواز دیا۔

متعدد ہٹ فلموں اور ٹی وی سیریز میں شاندار اداکاری کے ذریعے ثقافتی اثر پیدا کرنے کی وجہ سے فہد مصطفیٰ کو ہاؤس آف لارڈز اور ہاؤس آف کامنز دونوں کی جانب سے ایوارڈز دیے گئے۔

اداکار کو ‘ڈائیورسٹی اینڈ کلچرل امپیکٹ ایوارڈ’ اور ‘گلوبل کلچرل یونٹی ایوارڈ’ سے نوازا گیا، ایوارڈز ایم پی ناز شاہ اور وزیر لارڈ واجد خان نے دیئے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر فہد مصطفیٰ کا کہنا تھا کہ پاکستانی اسکرینز پر پیش کی جانے والی کہانیاں عالمی ناظرین کی توجہ کا مرکز بنتی ہیں، یہ ایوارڈز ہماری ثقافت کی طاقت، ہماری کہانیوں اور اتحاد کے غیر متزلزل جذبے کا ثبوت ہے جو ہمیں عالمی سطح پر روشن کرتا ہے۔

برطانوی پارلیمنٹ سے خطاب کرتے ہوئے مصطفیٰ نے اپنی کامیابی کا سہرا اپنے والد اور لیجنڈری اداکار صلاح الدین تونیو کو دیا۔

اداکار نے کہا کہ انہوں نے کبھی اتنی اعلیٰ سطح پر کامیابی حاصل کرنے کا تصور بھی نہیں کیا تھا لیکن والد کی دعاؤں نے انہیں اس اعزاز تک لانے میں اہم کردار ادا کیا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top