اتوار، 26-جنوری،2025
اتوار 1446/07/26هـ (26-01-2025م)

جنگ بندی معاہدے کے باوجود اسرائیل کے لبنان پر حملے، 12 افراد شہید

04 دسمبر, 2024 10:25

عارضی جنگ بندی اور تمام عالمی قوانین کی دھجیاں بکھیر کر اسرائیلی فوج نے لبنان پر مزید حملے کردیے جس کے نتیجے میں 12 افراد شہید ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیل کے شمالی لبنان پر تازہ حملوں میں خواتین اور بچوں سمیت مزید 12 افراد شہید ہوگئے جس کے بعد لبنان میں شہدا کی مجموعی تعداد 3 ہزار 961 تک پہنچ گئی جبکہ ہزاروں زخمی ہیں۔

دوسری جانب حزب اللہ کے منہ توڑ جواب نے اسرائیلی فوج کی بھی نیندیں اڑادی ہیں، صیہونی حکومت حزب اللہ کے حملوں سے ہوئے نقصان کو چھپانے کی کوششوں میں مصروف ہے۔

ادھر لبنان کے نگراں وزیر اعظم نجیب مکاتی نے منگل کے روز کہا کہ اسرائیل کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کو روکنے کے لیے پیر سے سفارتی رابطے تیز کر دیے گئے ہیں۔

لبنانی حکام نے پیر کی صبح تک معاہدے کی 47 اسرائیلی خلاف ورزیوں کو دستاویزی شکل دی ہے۔

رپورٹس میں بتایا گیا کہ اسرائیلی حکام نے پیر کی پیش رفت کے جواب میں بیروت پر شدید حملہ کرنے کی دھمکی دی تھی  لیکن امریکی دباؤ کے باعث اسرائیل بیروت پر حملہ نہ کرسکا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top