مقبول خبریں
جنوبی کوریا کے صدر کا ملک میں نافذ مارشل لاء اٹھانے کا اعلان
جنوبی کوریا کے صدر نے ملک میں نافذ کیے گئے مارشل لاء کو چند گھنٹوں میں ہی اٹھانے کا اعلان کردیا۔
جنوبی کوریا کے صدر نے پارلیمنٹ اور کابینہ سے منظوری کے بعد مارشل لا ختم کرنے کا اعلان کیا جس کے بعد ملک میں اپوزیشن کا جشن جاری ہے۔
رپورٹس میں بتایا گیا کہ جنوبی کوریا کی پارلیمنٹ نے مارشل لاء کے خلاف ووٹ دے کر صدارتی فیصلے کو کالعدم قرار دیا تھا۔
300 کے ایوان میں ایک 190 ارکان نے مارشل لاء کے خلاف ووٹ دیا، جنوبی کوریا کے صدر نے اپوزیشن پر ریاست مخالف سرگرمیوں کا الزام لگاتے ہوئے مارشل لاء کے نفاذ کا اعلان کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: جنوبی کوریا نے ملک میں مارشل لا نافذ کردیا
مارشل لا لگانے کے اعلان کے بعد جنوبی کوریا کی پارلیمنٹ کے باہر شہریوں نے احتجاج کیا، مظاہرین نے صدر یون سک یول کے خلاف نعرے بازی بھی کی۔