اتوار، 26-جنوری،2025
اتوار 1446/07/26هـ (26-01-2025م)

سرکاری حج کیلئے درخواستیں جمع کروانے والوں کیلئے بڑی خوشخبری

03 دسمبر, 2024 20:32

وفاقی حکومت نے سرکاری حج اسکیم کیلئے درخواستیں جمع کروانے والے تمام امیدواروں کو کامیاب قرار دیدیا گیا۔

جی ٹی وی کی رپورٹس کے مطابق 3 دسمبر تک موصول ہونے والی تمام حج درخواستیں کامیاب قرار دے دی گئی، سرکاری حج کے لیے اب قرعہ اندازی نہیں ہوگی۔

سرکاری اسکیم کیلئے حج درخواستین جمع کرانے کی آج آخری تاریخ ہے، تاحال سرکاری اسکیم کیلئے 63 ہزار 400 سے زائد افراد نے درخواستیں جمع کرائی ہیں۔

مزید پڑھیں: بنگلادیش کی سمندری راستے سے عازمینِ حج کو بھیجنے کی تیاری

سرکاری حج کے لیے 89 ہزار 605 کا کوٹہ رکھا گیا تھا جس میں سے تقریباً 26 ہزار افراد نے درخواستیں جمع نہیں کروائیں۔

درخواستوں کا مرحملہ مکمل ہونے کے فوراً بعد حج پروازوں کے شیڈول کو حتمی شکل دی جائے گی اور پروازوں کے شیڈول کے مطابق مدینہ منورہ میں رہائش حاصل کی جائیں گی۔ سعودی عرب میں رہائش، خوراک اور ٹرانسپورٹ اور مکاتب کی پروکیورمنٹ مکمل کی جائے گی۔

مزید پڑھیں: حج درخواستیں وصول کرنے کیلئے بینک ہفتہ، اتوار بھی کھلیں گے

واضح رہے کہ سرکاری حج اسکیم کے لیے قرعہ اندازی 6دسمبر کو ہونا تھی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top