جمعرات، 20-فروری،2025
بدھ 1446/08/20هـ (19-02-2025م)

حلب پر قبضہ کرنے والے شامی باغی کون ہیں؟

03 دسمبر, 2024 14:08

شامی حزب اختلاف کے باغی گروپ نے حلب کے زیادہ تر حصے پر قبضہ کر لیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق شامی باغی حیات تحریر الشام (ایچ ٹی ایس) گروپ چند ہی دنوں کے دوران جنوب میں حما تک پہنچ گئے ہیں، جہاں شامی سرکاری افواج کو پیچھے ہٹنے پر مجبور  ہو گئی ہیں۔

شام کے حزب اختلاف کے مختلف دھڑوں کو ایک بار پھر سرخیوں میں لا کھڑا کیا ہے۔ باغیوں کی تیزی سے کامیابی 2016 کے بعد سے سب سے اہم ہے۔

 حیات تحریر الشام (ایچ ٹی ایس) گروپ کون ہیں:

ایچ ٹی ایس آپریشن ڈیٹرنس آف ایگریشن میں سب سے بڑا لڑاکا گروپ ہے۔ پہلے جبہۃ النصرہ، پھر جبہت فتح الشام، یہ اتحادی دھڑوں کا ایک گروہ ہے، جن میں جبہت فتح الشام، لیوا الحق، جبہت انصار الدین اور جیش السنہ شامل ہیں۔

شام کی جنگ کے آغاز پر جبہت النصرہ 2012 میں داعش نے قائم کی تھی، جس سے ایک سال بعد یہ الگ ہو گئی اور القاعدہ سے وفاداری کا اعلان کر دیا۔ اس نے القاعدہ کے ساتھ تعلقات منقطع کر دیے اور 2017 میں ایچ ٹی ایس کے نام سے اپنا نام تبدیل کرنے کیلئے دیگر دھڑوں کے ساتھ مل کر کام کیا۔

مزید پڑھیں:شامی اور روسی فوج نے باغیوں پر حملے تیز کردیے، درجنوں ہلاک

ایچ ٹی ایس کا ادلب پر کنٹرول ہے اور ایک اندازے کے مطابق اس کے پاس 30 ہزار جنگجو موجود ہیں۔ اس کے پاس پیٹرولیم سمیت علاقے اور وہاں کے وسائل پر معاشی کنٹرول بھی ہے، جیسا کہ ترکی کے ساتھ باب الحوا سرحد ی کراسنگ ہے جو آمدنی کا ایک اہم ذریعہ سمجھا جاتا ہے۔

ایچ ٹی ایس کو زیادہ تر خود مالی اعانت حاصل ہے اور سمجھا جاتا ہے کہ وہ ایس ایس جی کو کنٹرول کرتا ہے، یہاں تک کہ حلب کے لوگوں کو یہ اعلان بھی کرتا ہے کہ ادلب میں مقیم ایس ایس جی کے مختلف وزراء اب حلب کی بھی خدمت کریں گے۔

خیال رہے کہ یہ چھتری گروپ فوجی آپریشن کو مربوط کرنے کیلئے تشکیل دیا گیا تھا۔ یہ گروپ فتح المبین آپریشن سینٹر سے تیار ہوا، جو شام کی سالویشن حکومت (ایس ایس جی) کے کنٹرول میں شمال مغربی شام میں مسلح حزب اختلاف کی سرگرمیوں کی نگرانی کرتا تھا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top