مقبول خبریں
نرگس فخری کی بہن قتل کے الزام میں گرفتار

بالی ووڈ اداکارہ نرگس فخری کی 43 سالہ بہن عالیہ فخری کو نیو یارک کے شہر کوئنز میں اپنے سابق بوائے فرینڈ ایڈورڈ جیکبز اور ان کی دوست اناستاسیا ایٹین کے بہیمانہ قتل کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا۔
یہ واقعہ 2 نومبر کی صبح اس وقت پیش آیا جب عالیہ فخری مبینہ طور پر دو منزلہ عمارت میں پہنچی جہاں جیکبز اور ایٹین سو رہے تھے۔
حکام کے مطابق عمارت کو آگ لگانے سے قبل ملزمہ عالیہ فخری نے نے چیخ کر کہا تھا کہ ‘تم سب آج مرنے جا رہے ہو۔
نرجس فخری کی بہن نے دو منزلہ مکان کو آگ لگائی جس کے نتیجے میں دونوں افراد کی موت دم گھٹنے کی وجہ سے ہوئی۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ نرگس فخری کی بہن نے حسد کی وجہ سے انتہائی قدم اٹھایا جب جیکبز اپنی خاتون دوست کے ساتھ پائے گئے تھے۔
بعدازاں بالی ووڈ اداکارہ کی بہن کو کوئنز کرمنل کورٹ میں پیش کیا گیا جہاں ان کی ضمانت بھی مسترد کردی گئی ہے۔
عالیہ فخری پر فرسٹ ڈگری قتل کے چار الزامات، سیکنڈ ڈگری قتل اور آتش زنی کے چار الزامات شامل ہیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ عالیہ کے اقدامات منصوبہ بند تھے کیونکہ اس سے قبل انہوں نے بریک اپ کے بعد جیکبز کی رہائش گاہ کو نذر آتش کرنے کی دھمکی دی تھی۔
عالیہ فخری کی قانونی مشکلات ابھی ختم نہیں ہوئیں کیونکہ انہیں 9 دسمبر کو دوبارہ عدالت میں پیش کیا جائے گا اور جرم ثابت ہونے کی صورت میں انہیں زیادہ سے زیادہ عمر قید کی سزا ہو سکتی ہے۔