ہفتہ، 18-جنوری،2025
ہفتہ 1446/07/18هـ (18-01-2025م)

کراچی میں سردی کی شدید لہر، پارہ سنگل ڈیجٹ تک گرگیا

06 جنوری, 2025 08:56

کراچی:  شہر قائد میں سردی کی شدید لہر برقرار رہنے اور تیز ہوائیں چلنے سے پارہ سنگل ڈیجٹ تک گر گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں آج سے تیز ہوائیں چل رہی ہیں ہیں جس سے مزید سردی میں اضافہ ہونے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بالائی خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا سلسلہ جاری ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی شہر موسم اس وقت سرد اور خشک ہے، کم سے کم درجہ حرارت 9 ڈگری سینٹی ریکارڈ کیا گیا ہے، آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 25 سے 27 ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھنے کا امکان ہے۔

مزید پڑھیں:موسم سرما میں ورزش کے 10 ناقابل یقین فوائد کیا ہیں؟

موسم کا احوال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ شمال مشرقی سمت سے 4 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے سرد ہوائیں چل رہی ہیں، ہوا میں نمی کا تناسب 63 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔

ادھر بلوچستان کے ضلع دکی میں ژالہ باری نے 42 سال کا ریکارڈ ٹوڑ دیے، ژالہ باری سے سولر پلیٹوں اور درختوں کو بھی شدید نقصان پہنچنے کی اطلاعات ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top