ہفتہ، 14-دسمبر،2024
ہفتہ 1446/06/13هـ (14-12-2024م)

ایشوریا، شاہ رخ کیساتھ کام کرنیوالے اداکار پر جنسی ہراسانی کا مقدمہ درج

30 نومبر, 2024 20:57

سابق مِس ورلڈ ایشوریا رائے اور بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کیساتھ ایک ہی فلم میں جلوہ گر ہونیوالے اداکار پر نامناسب رویے اور جنسی ہراسانی کا الزام لگ گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق معروف بالی ووڈ فلم جوش میں اداکاری کے جوہر دیکھانے والے بالی ووڈ اداکار شرد کپور پر ممبئی میں واقع اپنی رہائش گاہ پر ایک خاتون کے ساتھ نامناسب رویے اور تشدد کے جنسی ہراسانی میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ مبینہ طور پر اداکار کی رہاشگاہ پر پیش آیا، خاتون نے الزام عائد کیا ہے کہ اداکار شرد کپور نے انہیں فلمی پروجیکٹ پر بات کرنے کی آڑ میں اپنے گھر بلایا اور زبردستی کرنے کی کوشش کی۔

مزید پڑھیں: نامناسب لباس کے بعد شاہ رخ خان سے متعلق بیان! اداکارہ تنقید کی زد میں

خاتون کا کہنا ہے کہ شرد کپور نے انہیں واٹس ایپ پر دھمکی آمیز پیغام بھی بھیجا۔

خاتون نے اپنی شکایت میں مزید بتایا کہ اس نے فیس بُک ذریعے اداکار سے رابطہ کیا اور بعدازاں ویڈیو کالز کے ذریعے ان سے بات چیت کی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top