مقبول خبریں
ٹیسلا کے ربورٹس کی شاپنگ مال میں خریداری! ویڈیو وائرل
معروف امریکی کمپنی ٹیسلا کے ربورٹس کی شاپنگ مال میں خریداری کی ویڈیو نے عوام کو بوکھلا کر رکھ دیا۔
سوشل میڈیا سائٹس پر ٹیسلا روبوٹس کی ایک مال میں خریداری کرتے ہوئے ویڈیو تیزی سے وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک لڑکی شاپنگ سینٹر میں گھوم رہی ہے جبکہ جدید آپٹیمس روبوٹس کا ایک گروپ سامان اٹھا کر لے جارہا ہے۔
رپورٹس کے مطابق ربورٹس کیساتھ ویڈیو میں نظر آنے والی لڑکی امریکی ریئلٹی ٹی وی اسٹار کم کارڈیشین کی اسسٹنٹ ہے، جس نے لوگوں کی دلچسپی مزید بڑھا دی۔
ٹیسلا کے صدر ایلون مسک نے ایک ویڈیو کلپ پوسٹ کی تھی جس میں آٹومیکر کے "آپٹیمس” روبوٹ کو ٹینس بال سمیت دیگر سامنا پکڑتے دیکھایا تھا۔
انہوں نے اس ویڈیو کے کیپشن میں لکھا تھا کہ ایک دن ہم انسان جیسا روبوٹک دوست حاصل کرسکیں گے، ٹیسلا کے نئے روبوٹ "آپٹیمس” کی بڑے پیمانے پر پیداوار 2026 تک شروع ہونے کی امید کی جارہی ہے۔
@why.cgi Shopping smarter, not harder 🦾🛍️ #blackfriday #tesla #teslabot #optimus #shopping #cgi ♬ original sound – WHY.CGI