مقبول خبریں
چیمپئنز ٹرافی؛ ہائبرڈ ماڈل! پاکستان مان گیا، بھارتی میڈیا کا دعویٰ
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی چھیننے کیلئے بھارتی بورڈ (بی سی سی آئی) نے ایک مرتبہ پھر میڈیا کے ذریعے ہائبرڈ ماڈل ماننے کی خبریں چلانا شروع کردیں۔
دبئی میں انڈر-19 پاکستانی ٹیم کے ہاتھوں شکست بھارت کو برداشت نہ ہوئی، آئی سی سی ہیڈکواٹرز سے چند میل دور گرین شرٹس نے بھارت کو ایشیاکپ کے اہم معرکے میں شکست دیکر شرمسار کردیا۔
بھارتی میڈیا نے اپنی خبروں میں دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان نے آئی سی سی کا چیمپئنز ٹرافی کیلیے ہائبرڈ قبول کرلیا ہے تاہم شرط بھی عائد کی ہے کہ بھارت میں منعقد ہونے والے 2031 تک تمام ایونٹس میں شرکت کیلیے پاکستان بھارت نہیں جائے گا۔
مزید پڑھیں: چیمپیئنز ٹرافی: آئی سی سی کا آج ہونیوالا اجلاس ملتوی، وجہ بھی سامنے آگئی
بھارت میں ہونیوالے تمام ایونٹس میں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی ذمہ داری ہوگی کہ وہ تمام ایونٹس کیلئے ہائبرڈ ماڈل اپنائے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے چیمپئنز ٹرافی کے دوران بھارت کے ساتھ دبئی میں میچ کھیلنے ایک اور شرط رکھی ہے کہ چیمپئنز ٹرافی کے میچز دبئی میں کرانے کے عوض آئی سی سی کے سالانہ آمدنی میں سے بڑا حصہ بھی پاکستان کو دے گا۔
مزید پڑھیں: چیمپئنز ٹرافی؛ پاکستان کو میزبانی سے کتنے ملین ڈالر ملیں گے؟
بھارتی میڈیا کے مطابق ٹی20 ورلڈکپ اور ون ڈے ورلڈکپ میں کو ہوسٹ ممالک کی وجہ سے پاکستان کے میچز بھارت سے باہر ہوسکتے ہیں، اسی طرح 2029 کی چیمپئنز ٹرافی اور اگلے سال ویمن ورلڈکپ پر آئی سی سی اور دونوں بورڈز کے درمیان گفتگو جاری ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بھارتی میڈیا کی خبروں کی تردید کی ہے کہ پی سی بی ذرائع نے ہائبرڈ ماڈل قبول نہیں کیا ہے۔