بدھ، 4-دسمبر،2024
بدھ 1446/06/03هـ (04-12-2024م)

پاک زمبابوے ٹی20 سیریز؛ قومی ٹیم کی پلئینگ الیون کا اعلان

30 نومبر, 2024 18:00

زمبابوے کے خلاف تین ٹی20 میچز کی سیریز کے پہلے میچ کیلئے سلیکشن کمیٹی نے پلئینگ الیون کا اعلان کردیا۔

دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا پہلا میچ بلاوائیو میں کھیلا جائے گا، میچ پاکستان وقت کے مطابق شام 4 بجے شروع ہوگا۔

ٹی20 سیریز کیلئے وائٹ بال کے کپتان محمد رضوان کی جگہ انکے نائب سلمان آغا قیادت کے فرائض سرانجام دیں گے۔

پاکستان کی پلئینگ الیون؛

کپتان سلمان آغا، صائم ایوب، عمیربن یوسف، عثمان خان، طیب طاہر، عرفان خان، جہانداد خان، عباس آفریدی، حارث رؤف، ابرار احمد اور سفیان مقیم شامل ہیں۔

واضح رہے کہ تین میچز کی ون ڈے سیریز میں پاکستان نے میزبان زمبابوے 1-2 سے شکست دی تھی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top